Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رانا ثنااللہ نے کن تین اہم رہنماؤں کو ’قابل‘ قرار دیا؟

سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے شاہد خاقان عباسی ، مفتاح اسماعیل اور مصطفی نواز کھوکھر کو قابل قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور مصطفی نواز کھوکھر بہت اچھے لوگ ہیں، مجھے شک ہے کہ یہ تینوں قابل لوگ خود کو ضائع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں مصطفیٰ نواز کھوکھر پیپلز پارٹی میں رہیں، میں چاہتا ہوں ایسے لوگ پارٹیوں میں ہی رہیں۔

   رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ذات سے کوئی نفرت نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خیالات کے بارے میں کہتا رہا ہوں کہ سیاست کیلئے ناسور ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ سیاست چل ہی نہیں سکتی۔ اس وقت چیئرمین پی ٹی آئی کو 15سے 18فیصد لوگ ووٹ دینا چاہتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما نے کہا کہ لوٹ مار کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، کیسے ڈالر جہاز میں بھر کر لے گئے، پرویز الہٰی سے بھی کوئی پوچھے جو اتنی لوٹ مار کی، جس بھی شخص کو پکڑا جائے اسے سامنے لانا چاہیے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کی واپسی پر پوری تیاری کر رکھی ہے، نواز شریف کی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں احتساب پر ہی سیاسی بیانیے چلتے رہے ہیں، پہلے سیاسی بیانیہ کیلئے ملک کی ترقی کو لے کر چلا جائے گا۔

سابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا۔ نواز شریف کیساتھ آئین و قانون کے تحت سلوک ہو گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں