Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟

خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم ہو گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2024 کے انتخابات سے قبل آبادی کی بنیاد پر حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کر دی ہے، جس کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضم اضلاع سے قومی اسمبلی کی نشستیں 10 سے کم ہو کر 4 رہ گئی ہیں۔

حلقہ بندیوں کی فہرست کے مطابق باجوڑ سے 2 حلقے تھے این اے 40 اور این اے 41، اب نیا حلقہ این اے 8 ہو گا۔ ضلع خیبر سے این اے 43 اور 44 حلقہ تھے جو اب ایک حلقہ کم کر کے این اے 27 ہو گیا۔

کرم سے بھی ایک حلقہ کم کر دیا گیا، این اے 45 اور 46 کے بعد کرم کا نیا حلقہ این اے 27 ہو گا جبکہ اورکرزئی کا حلقہ این اے 47 ختم کر دیا گیا، ضلع کرم کو ہنگو کے حلقہ این اے 36 کے ساتھ شامل کر دیا گیا۔

اسی طرح جنوبی وزیرستان کا ایک حلقہ بھی کم کر دیا گیا۔ این اے 49 اور این اے 50 کے بعد اب این اے 42 جنوبی وزیرستان کا نیا حلقہ ہو گا۔

2018 کے انتخابات کے بعد این اے 51 کا حلقہ فرنٹیئر ریجن پر مشتمل تھا، فرنٹیئر ریجن علاقے متعلقہ اضلاع میں شامل ہونے کے باعث 2018 کے برخلاف الگ حلقے سے محروم ہو گئے اور اب وہ متعلقہ اضلاع کے حصے کے طور پر ہی انتخابات کا حصہ ہوں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں