Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا

چیئرمین پی ٹی آئی کو سانحہ 9 مئی کا قصور وار قرار دیدیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں سانحہ 9 مئی سے متعلق چالان جمع کروا دیا گیا، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔

 پراسیکیوشن نے جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ، شادمان تھانہ جلانے، شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ سمیت 11مقدمات کا چالان جمع کروا دیا۔

 چلان میں چیئرمین پی ٹی آئی کے علاوہ عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید، یاسمین راشد، خدیجہ شاہ، صنم جاوید سمیت دیگر گرفتار ملزمان کو بھی قصور وار قرار دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں جسٹس مظاہر نقوی کے اسکواڈ کی گاڑی کو جلانے کے مقدمے کا چالان بھی عدالت میں جمع کروایا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں