ٹیکس اصلاحات کے لیے ٹاسک فورس قائم کردی گئی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ٹاسک فورس کی چیئرپرسن مقرر کی گئی ہیں جبکہ ڈاکٹر منظور، ڈاکٹر مشرف اور امان اللہ امیر بھی ٹاسک فورس میں شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عامر اعجاز خان، خالد محمود اور چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹونہ بھی ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گے جبکہ ایف بی آر کے ارشد سلیم طارق ممبر ٹیکس اصلاحات ٹاسک فورس کے سیکریٹری مقرر کیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں ٹاسک فورس ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے تجاویز تیار کرے گی، ٹاسک فورس ٹیکس نظام کی خامیوں کو دور کرنے کے لیے تجاویز دے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹاسک فورس ٹیکس چوری کے خاتمے کے لیے اقدامات تجویز کرے گی اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے حکمت عملی پیش کرے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹاسک فورس ٹیکس کی چھوٹ محدود کرنے کے لیے مختلف تجایوز پیش کرے گی اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم اور حکمت عملی سے ٹیکس آمدن بڑھانے کی تجویز دے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















