وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک جاری کردی ہے۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی کے دو ماہ میں ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہوئی ہے، رواں مالی سال بیرونی سرمایہ کاری، ایف بی آر محصولات اور ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں مالی سال بیرونی سرمایہ کاری، ایف بی آر محصولات اور ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر 21.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال دو ماہ میں 5.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں تھیں۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دو ماہ میں 4.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، رواں مالی سال گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں برآمدات میں 8.3 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے دو ماہ میں 5 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئی تھیں اور گزشتہ مالی سال کے دو ماہ میں پانچ ارب ڈالر کی برآمدات ہوئی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال درآمدات گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 26 فیصد کم ہوئیں، رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 54.1 فیصد کی کمی ہوئی، رواں مالی سال کے دو ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری میں 47.6 فیصد کا اضافہ ہوا، ایک سال میں ڈالر کی قدر میں 55 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک سال میں ایف بی آر محصولات میں 27.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، نان ٹیکس آمدنی ایک سال میں 241.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، ایک سال میں مالیاتی خسارے میں 7.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، رواں مالی سال افراط زر 27.8 فیصد رہی جو گزشتہ سال 26.1 فیصد رہی جبکہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















