سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پانی اور سیوریج کے مسائل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عرصے سے سن رہے ہیں یہاں منصوبے بن رہے ہیں لیکن عوام کو سہولت نہیں ملتی۔
سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف تحریک شروع کی ہوئی ہے، یہاں ایک لاکھ سے زائد میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی کرنسی سب سے زیادہ کمزور ہے، افغانستان میں پینتالیس سال سے جنگ میں رہنے کے باوجود بہتری آرہی ہیں، پاکستان نعمتوں سے مالا مال ہے اس کے باوجود ہر شعبہ برباد ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق بنے مزید کہا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پانی اور سیوریج کے مسائل ہیں جبکہ یہاں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ بھی ہے، اس شہر کو پینتئیس ہزار بسوں کی ضرورت ہے لیکن صرف ڈھائی سو بسیں چل رہی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















