Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات سے قبل آصف زرداری کا پی ٹی آئی کو بڑا سرپرائز؛ بڑی وکٹیں گرادیں

انتخابات سے قبل سابق صدر آصف زرداری نے پی ٹی آئی کو بڑا سرپرائز دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی کے مستنصر جبار منج اور شیخوپورہ سے چوہدری رضوان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔

آصف علی زرداری نے دونوں رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

ملاقات میں قائم مقام صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید، افنان صادق لون، فیصل میر اور میاں نعمان یوسف بھی شریک تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں