Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ نے مقدمات کی سماعت کیلئے پانچ بینچ تشکیل دے دی

 سپریم کورٹ نے دو اکتوبر سے چھ اکتوبر تک مقدمات کی سماعت کیلئے پانچ ریگولر عدالتی بینچ تشکیل دے دی ہے۔

سپریم کورٹ آئندہ ہفتے میں پانچ ریگولر بنچز 340مقدمات پر سماعت کریں گے، منگل تین اکتوبر کو سپریم کورٹ میں صرف فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس پر سماعت کرے گی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پندرہ رکنی فل کورٹ تین اکتوبر کو چیف جسٹس کے اختیارات ریگولیٹ کرنے کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آئندہ ہفتے 50مقدمات پر سماعت کرے گا جبکہ جسٹس سردار مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آئندہ ہفتے 140مقدمات پر سماعت کرے گا۔

جسٹس اعجا ز الااحسن کی سربراہی میں تین رکنی کے سامنے آئندہ ہفتے 55مقدمات سماعت کیلئے مقرر ہیں، جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آئندہ ہفتے 55مقدمات پر سماعت کرے گا۔

جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آئندہ ہفتے 40مقدمات پر سماعت کرے گا جبکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ دو اکتوبر کو بجلی کے بلوں میں فیول ایڈ جسٹمنٹ شامل کرنے کیخلاف 1090اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ جمعرات پانچ اکتوبر کو چوہدری پرویز الہٰی کی غیر قانونی حراست کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کرے گا جبکہ جسٹس اعجاز الااحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ بدھ چار اکتوبر کو اورنج لائن میٹرو ٹرین کیس کی سماعت کرے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں