Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑی تعیناتی ہوگئی

جسٹس عرفان سعادت خان کو قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعینات کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت قانون وانصاف نے جسٹس عرفان سعادت خان کی قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس عرفان سعادت جوڈیشل کمیشن کی جانب سے مستقل چیف جسٹس تعینات ہونے تک قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔

 

جسٹس عرفان سعادت خان۔ فوٹو — سندھ ہائی کورٹ

 

  چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ 2 اکتوبر کو اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے اور جسٹس عرفان سعادت ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں