Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا لگ گیا؛ عدالت سے اہم خبر آگئی

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی کے مفرور رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی کے حماد اظہر، مراد سعید، امین گنڈا پور سمیت دیگر مفرور رہنماؤں کو جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

 پی ٹی آئی اشتہاری دئیے گئے رہنماؤں میں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، فرخ حبیب، مراد سعید، علی امین گنڈا پور، اعظم سواتی، زبیر خان نیازی، کرامت کھوکھر، عندلیب عباس سمیت دیگر شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد عدالت سے اشتہاری قرار دینے کی درخواست کی تھی، ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اس کے علاوہ دہشت گردی عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں