Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی

رواں مالی سال کےلیے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔

ایف بی آر نے کہا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع تجارتی اداروں، ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر کی گئی۔

 واضح رہے کہ ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانےکی آخری تاریخ آج 30 ستمبر رکھی تھی اور 19 لاکھ افراد نے ٹیکس ریٹرن فائل کیے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں