Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران حکومت کی اولین ترجیح امن وامان ہے، جان اچکزئی

نگراں صوبائی وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی اولین ترجیح امن وامان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں نیوزکانفرنس میں نگراں صوبائی وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے مستونگ شہدا کے ورثا کو 15 لاکھ معاوضہ دینے کااعلان کیا، شدید زخمیوں کو 5 لاکھ اور معمولی کو 2 لاکھ معاوضہ دیں گے۔

  انہوں نے واضح طورپر کہا کہ کارروائی میں اب مذید نہ رعایت اور نہ انتظار ہوگا۔

جان اچکزئی نے کہا کہ نگران حکومت کی اولین ترجیح امن وامان ہے، دہشت گردوں کو اب مزید کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، دہشتگردوں و سہولت کاروں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا.

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے اس عزم کو سلام پیش کرتے ہیں کہ ہم مستونگ واقعے میں ضائع ہونے والی ہر جان کا بدلہ لیں گے، ہم فورسز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،دہشتگردی کے خلاف ہمارا عزم ہزار بار مضبوط و مستحکم ہے، کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں