وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ انقرہ میں ہونے والے ہولناک دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کی لعنت کا مقابلہ کرنے والے اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ انقرہ میں ہونے والے ہولناک دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں اور زخمی پولیس افسران کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔
ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں دھماکا
ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے دفتر کے باہر دھماکا ہوا اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔ دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی جارہی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ دھماکے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 دہشتگردوں نے وزارت داخلہ کی عمارت کے باہر دھماکا کیا، دونوں دہشت گرد گاڑی میں آئے تھے۔
ترکیہ حکام کا کہنا ہے کہ ایک دہشتگرد نے خود کو عمارت کے گیٹ پر دھماکے سے اڑایا جبکہ دوسرے دہشتگرد کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















