مسلم لیگ (ن) نے قائد نواز شریف کے استقبال کے لئے تیاریوں پر مشاورت مکمل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق (ن) لیگ نے 15 اکتوبر سے 19 اکتوبر تک شہر بھر میں کیمپس، بینرز لگانے اور ہر ضلع میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، استقبالیہ کمیٹی سندھ پاکستان ریلوے سے بات چیت کرنے میں مصروف ہے۔
نواز شریف کے استقبال کے لیے کارکنان 19 اکتوبر بذریعے ٹرین روانہ ہونگے، استقبالیہ کمیٹی سندھ نے محکمہ ریلوے سے تین ٹرینوں میں بکنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، میرپورخاص حیدرآباد اور بینظیر آباد ڈويژن کے کارکنان بھی ان ٹرینوں میں سوار ہونگے۔
سکھر اور لاڑکانہ کے کارکنان بسوں کے زریعے ریلی کی شکل میں استقبال کے لیے شرکت کریں گے۔
استقبالیہ کمیٹی سندھ نے پارٹی سربراہ نواز شریف کے استقبال کو جانے والے کارکنان پر سندھی ٹوپی اور اجرک پہننے کی لازمی ہدایت کر دی۔
واضح رہے کہ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئے ٹکٹ بک کرا لی گئی ہے۔ نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے ابوظہبی انٹرنیشنل ایئر پورٹ لینڈ کریں گے اور اس ہی دن وہ ابو ظہبی سے لاہور کے لیے بھی روانہ ہوں گے۔
میاں نواز شریف کی اتحاد ایئر ویز کی پرواز 243 کی ایڈوانس بکنگ کروا لی گئی ہے جو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر شام 6 بجکر 25 منٹ پر لینڈ کرے گی تاہم انکے ہمراہ انکا اسٹاف اور ذاتی مشیران بھی ہوں گے۔
ابو ظہبی سے اسی پرواز میں متعدد لیگی رہنماؤں اور سابق ارکان پارلیمنٹ نے بھی سیٹیں بک کرالی ہیں جبکہ ابوظہبی ایئر پورٹ پر پاکستان سے مختلف شعبوں سے لیگی کارکن استقبال کے لئے پہنچیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















