Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

زلزلے کا خدشہ؛ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے بڑا فیصلہ کر لیا

زلزلے کے خدشے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

  تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ نے ضلع میں 2 روز کے لیے کان کنی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 2 روز تک کان کنوں کو کانوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی، 2 روز کے دوران کسی بھی نقصان کی ذمہ داری کان مالک یا ٹھیکیدار پر ہوگی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلہ کہاں اور کب آئے گا اس کی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی۔

نیدر لینڈ کی سولر سسٹم جیومیٹری سروے کی پیشگوئی پر موقف دیتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا کہ زمین کے اندر 2 بڑی پلیٹوں کی سرحدیں پاکستان کے درمیان سے گزرتی ہیں۔

سرحدیں سونمیانی سے پاکستان کے شمالی علاقے تک پھیلی ہوئی ہیں، ان باؤنڈری لائنوں میں کسی بھی مقام پر زلزلہ آ سکتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں