وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت تاریخ میں پہلی بار راولپنڈی کے کمیٹی روم میں صوبائی کابینہ کے 28 ویں اجلاس ہوا جس میں متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں نجی ہاوسنگ سکیموں میں مقیم گینگز اور مافیاز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیاگیا، کابینہ نے مختلف اداروں اور محکموں کی جانب سے کاروبار اور دیگر بزنسز کے لئے این او سیز کے اجراء کو آسان بنانے کا فیصلہ کیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ مری میں ٹی بی ہسپتال میں جنرل ہسپتال بھی بنایا جائے گا۔
وزیراعلی محسن نقوی نے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کو اعلی معیار کے مطابق جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں کچہری چوک ری ماڈلنگ پراجیکٹ پر کام شروع کرنے کی منظوری دی گئی اور ڈوڈھچہ ڈیم اور نالہ لئی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، 9مئی کے پرتشدد واقعات میں راولپنڈی، اسلام آباد میٹرو بس سروس کے جلانے گئے 3 سٹیشز کی بحالی کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی۔
راولپنڈی میں سیف سٹی پراجیکٹ کی بھی باقائدہ منظوری دے دی گئی سیف سٹی پراجیکٹ سے راولپنڈی میں جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
پنجاب کے بڑے ہسپتالوں میں ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن اینڈ کیو مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ اور فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی۔
بہاولنگر، فیصل آباد اور لاہور میں ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹس میں پریذائیڈنگ آفیسرز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ۔
اجلاس میں رحیم یار خان کے علاقے خان پور میں کیڈٹ کالج کو آپریشنل کرنے کی منظوری دی گئی، کابینہ نے سنٹرل لائبریری بہاولپور کی اپ گریڈیشن اور تزئین و بحالی کی منظوری دی۔
اجلاس میں گورنمنٹ آف پنجاب، ہرن فاونڈیشن اور ہوبارہ فاؤنڈیشن کے درمیان ایم اویو میں دوسری ترمیم کی منظوری دی، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے ممبران کی نامزدگی کی منظوری دی گئی، کابینہ نے کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈکیلئے چیئرپرسن اور ٹیکنیکل ماہرین کی نامزدگی کی منظوری دی۔
کمشنر راولپنڈی نے فلاح عامہ کے پراجیکٹ کے بارے میں کابینہ کو بریف کیا جبکہ آر پی او راولپنڈی نے امن عامہ کی صورتحال کے بارے بریفنگ دی۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے عوامی فلاح کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور و نجکاری کے 7 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔
اجلاس میں صوبائی وزراء،مشیران،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اورمتعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















