ملک بھر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے گا، ایف بی آر اور محکمہ ایکسائز ملکر نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے خصوصی احکامات دے دیئے ہیں، ایف بی آر تمام اضلاع میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر کاروائیاں کرے گا، ذرائع نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کر کے ان سے کسٹم ڈیوٹی وصول کی جائے گی، ملک بھر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سے اربوں روپے کا ٹیکس حاصل ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملک بھر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں سے ٹیکس وصول کرنے کا حکم دے دیا ہے، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں ہوں گی، ملک گیر ایکشن نہیں ہوتا تو نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں پہنچا دی جاتی ہیں، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف ایکشن نہ کرنے والے ایکسائز عملے کا خلاف بھی کارروائی ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















