امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 6 کتوبر کو گورنرہاؤس کراچی کے باہر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ استحکام کا راستہ پولنگ سٹیشن سے ہو کر گزرتا ہے، معیشت بہتربنانے کی باتیں کرنے والے شکست سے خائف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دے، الیکشن ڈیکوریشن نہیں، صاف اور شفاف ہوں،۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت کو پالیسی معاملات میں فیصلہ سازی کا اختیار نہیں، نگران سیٹ اپ قوم کی بجائے آئی ایم ایف کے مفادات کی نگرانی کررہا ہے، بجلی بلوں میں 15 اقسام کے ٹیکسز عوام کے ساتھ ظلم ہے، خیال تھا نگران حکومت آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی کرے گی، ہم غریب آدمی کے مسائل پر جدوجہد کو جہاد فی سبیل اللہ سمجھتے ہیں، 6 اکتوبر کو کراچی میں گورنرہاؤس کے باہر تاریخی دھرنا ہوگا۔
علاوہ ازیں گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ الیکشن میں التوا کی کوئی وجہ نہیں دیکھ رہے، الیکشن التوا ہوا تو بھرپور عوامی، جمہوری، پُرامن مزاحمت کا راستہ اختیار کریں گے، الیکشن سے قبل معیشت کی بہتری کی باتیں کرنے والے نوشتہ دیوار پڑھ چکے ہیں، الیکشن التوا کی باتیں کرنے والوں کو شکست نظر آ رہی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















