Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف معاشی مشکلات کے حل کا ایجنڈا دیں گے، شہباز شریف

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آنے کے بعد نواز شریف معاشی مشکلات کے حل کا ایجنڈا دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف سے لاہور اور پنجاب ٹریڈرز ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں اور نمائندوں کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی مجموعی صورتحال اور معیشت کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں شہباز شریف نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف معاشی مشکلات کے حل کا ایجنڈا دیں گے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ سیاست پر ریاست کو ترجیح دی ہے۔

تاجروں نے شہباز شریف کو درپیش معاشی مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا اور ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے پر بطور وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

دوران ملاقات تاجروں نے شہباز شریف کی میثاق معیشت کی تجویز کی بھرپور تائید و حمایت کی اور کہا کہ تاجر برادری دل و جان سے میاں نواز شریف کا استقبال کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں کے ساتھ میان نواز شریف کا دل کا رشتہ ہے، انہوں نے تاجروں کے لئے ہر  مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، تاجر کبھی بھی آپ کا اور میاں نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتی۔

تاجر رہنماؤں نے شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018 سے 2022 کے چار سال بڑے صبر ازما تھے، معاشی ظلم کا شکار ہوئے، پاکستان کے مسائل کا حل اب صرف نواز شریف کے پاس ہے، پاکستان کی معیشت کو اب صرف نواز شریف صاحب ہی ٹھیک کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ 2 اکتوبر 2023 کو قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئے ٹکٹ بک کرا لی گئی ہے۔ نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے ابوظہبی انٹرنیشنل ایئر پورٹ لینڈ کریں گے اور اس ہی دن وہ ابو ظہبی سے لاہور کے لیے بھی روانہ ہوں گے۔

میاں نواز شریف کی اتحاد ایئر ویز کی پرواز 243 کی ایڈوانس بکنگ کروا لی گئی ہے جو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر شام 6 بجکر 25 منٹ پر لینڈ کرے گی تاہم انکے ہمراہ انکا اسٹاف اور ذاتی مشیران بھی ہوں گے۔

ابو ظہبی سے اسی پرواز میں متعدد لیگی رہنماؤں اور سابق ارکان پارلیمنٹ نے بھی سیٹیں بک کرالی ہیں جبکہ ابوظہبی ایئر پورٹ پر پاکستان سے مختلف شعبوں سے لیگی کارکن استقبال کے لئے پہنچیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں