Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تیل اور گیس کی قیمتوں سے متعلق نگران حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی

تیل اور گیس کی قیمتوں سے متعلق نگران حکومت نے بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تیل اور گیس کی تلاش کی سرگرمیاں تیز کردیں ہیں۔

نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر میں تیل اور گیس کی تلاش کی سرگرمیوں کو تیز کر کے مستقبل میں تیل اور گیس کی ضروریات کو موثر انداز میں پورا کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں، خاص طور پر اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا ہم شیل (سلیٹی) گیس اور ٹائیٹ گیس کے حوالے سے پالیسی تیارکر رہے ہیں، ہم پہلے ہی آن شور اور آف شور تلاش کے لیے دسمبر میں بولیوں کا اعلان کر چکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سال اے ڈی آئی پی ای سی میں پاکستان کی موثر موجودگی ہے جس میں ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ اور متعلقہ شعبوں سے تعلق رکھنے والی تقریبا 10 کمپنیاں شامل ہیں، یقیناً یہ ایک امید افزا آغاز ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں