پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما وسابق وزیر مملکت عثمان ڈار نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما وسابق وزیر مملکت عثمان ڈار نے نجی ٹی وی پروگرام میں پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ9 مئی کے حملوں کا منصوبہ زمان پارک میں بنا، مقصد فوج پر دباؤ ڈال کر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے مجھے مایوس کیا ہے اس لیے پی ٹی آئی کیساتھ سیاست سے بھی کنارہ کشی اختیار کر رہا ہوں۔
عثمان ڈار نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پلاننگ چیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارت زمان پارک میں ہوئی تھی، جس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ سربراہ پی ٹی آئی کی گرفتاری کی صورت میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
سابق وزیر مملکت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ورکرز کی ذہن سازی کی اور انہیں ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















