Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران حکومت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے آئٹمز پر پابندی عائد کر دی

نگران حکومت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے 212 آئٹمز پر پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت نے آئٹمز پر پابندی کا نوٹیفیکیش جاری کر دیا۔

نوٹیفیکیش کے مطابق کپڑے کی 17 اقسام، تمام طرح کے ٹائرز، تین طرح کی چائے کی پتی، تمام طرح کی کاسمیٹکس، ٹوائلٹ میں استعمال کی جانے والی درجنوں اقسام کی اشیاء، خشک میوہ جات، ہوم ایپلائینسز افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے لیجانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب غیرقانونی طور پر رہائش پذیر غیرملکی افراد کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہو گا ورنہ قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں