شہباز شریف نے کہا ہے کہ حلقے کے عوام ، ووٹرز اور سپورٹرز کی شکایات کا حل اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سےحلقے کے عمائدین کی ملاقات ہوئی جس میں شہبازشریف نے حلقے کے عمائدین کے مسائل اور شکایات کو سنا۔
شہباز شریف نے حلقے کے عمائدین کی شکایات پر انکوائری کی ہدایت کی اور کہا کہ آپ کی شکایات کو سننا اور انہیں حل کرنا میرا فرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف معاشی مشکلات کے حل کا ایجنڈا دیں گے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ سیاست پر ریاست کو ترجیح دی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مزید کہا کہ حلقے کے عوام ، ووٹرز اور سپورٹرز کی شکایات کا حل اولین ترجیح رہی ہے اور رہے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حلقے کے دورے کے موقع پر عمائدین نے شہبازشریف کی گاڑی روکی تھی اور شہبازشریف نے جمعرات کو عمائدین کو ملاقات کے لئے بلایا تھا۔
عمائدین علاقہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فخر ہے کہ آپ ہمارے قائد ، رہنما اور حلقے کی نمائندگی کررہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















