Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت آئی ایم ایف پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیر خزانہ

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے پاکستان میں چین کے سفیرجیانگ ژائی ڈونگ سے ملاقات کی جس میں وزیرخزانہ نے جیانگ ژائی ڈونگ کو پاکستان میں چین کے سفیرکے طورپرتعیناتی پرانہیں مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے درمیان پائیدار، متحرک وفعال تعلقات کو سراہا۔

   ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کومزید مضبوط بنانے کے لئے حکومت کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا، نگراں وزیرخزانہ نے مختلف شعبوں میں بیش قیمت معاونت فراہم کرنے پرچین کا شکریہ بھی ادا کیا اور اقتصادی اصلاحات کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اس موقع پر نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کوکامیابی سے مکمل کرنے میں پرعزم ہے، پاکستان اور چین کے درمیان وقت کی آزمائش پرپورا اترنے والے دوستانہ تعلقات قابل ستائش ہیں، قومی معیشت کے احیاء نو کیلئے معاشی اصلاحات ضروری ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں