پاکستان پیپلزپارٹی نے انتخابی مہم کے آغاز کا فیصلہ کر لیا، بلاول بھٹو 18 اکتوبر کو ویڈیو لنک کے ذریعے ملک گیر خطاب کریں گے۔
18اکتوبر کیلئے ملک گیرانتخابی پاور شو کی تیاریاں کل سے شروع ہونگی، ملک بھر میں ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر ہونیوالے پیپلز پارٹی کارکنوں کے اجتماعات سے وڈیو لنک پرخطاب کیا جائیگا
ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر ہونے والی تقریبات میں بڑی اسکرینیں اور ساؤنڈ سسٹم لگائے جائیں گے۔
پارٹی تنظیموں، الائیڈ ونگز، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی کارکنان کو لازمی شرکت کی ہدایت جاری کی گئی ہے جبکہ سانحہ کار ساز کےحوالے سے ڈیجیٹل،فلیکس سائن اور بینرز لگانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پارٹی کی جانب سے جیالوں کو ضلعی سطح پر تشہیری مہم چلانے اور اہم مقامات اور چوراہوں پر پارٹی پرچم لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
رانا فاروق سعید نے پارٹی کارکنان کو ہدایت دیں کہ ضلعی سطح پر تشہیری مہم چلائیں، اہم مقامات اور چوراہوں پر پارٹی پرچم لگائیں۔
حسن مرتضیٰ نے سانحۂ کار ساز کےحوالے سے ڈیجیٹل، پینا فلیکس سائن اور بینرز لگانے کی ہدایت جاری کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















