Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ن لیگ نے پی ٹی آئی کو بڑا سرپرائز دے دیا؛ اہم وکٹیں گرادیں

مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کو بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق ایم پی ایز انتصار بھٹی، احسن انصر بھٹی اور نگہت انتصار بھٹی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

   اس کے علاوہ سابق ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی عون انتصار بھٹی نے بھی ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے، تمام رہنماؤں نے سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کے ساتھ ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

شمولیتی تقریب کولو تارڑ میں منعقد کی گئی، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ 21اکتوبر کو نواز شریف کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں