Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

9  تا 13 اکتوبر تک مقدمات کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کے بینچز تشکیل

سپریم کورٹ نے 9 اکتوبر سے 13 اکتوبر تک مقدمات کی سماعت کیلئے چھ بنچ تشکیل دے دی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے 9 سے 13 اکتوبر تک مقدمات کی سماعت کے لیے چھ بینچ تشکیل دے دیے، پیر نو اکتوبر کو سپریم کورٹ کا پندرہ رکنی فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس پر سماعت کرے گا۔

 10 اکتوبر سے لے کر 13 اکتوبر تک چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 50 کیسز کی سماعت کرے گا۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں دو رکنی بنچ آئندہ عدالتی ہفتے میں 120 مقدمات پر سماعت کرے گا۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 50 کیسز کی سماعت کرے گا جبکہ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ بھی 50 کیسز کی سماعت کرے گا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ بھی 50 کیسز کی سماعت کرے گا جبکہ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں دو رکنی بنچ آئندہ ہفتے 40 کیسز کی سماعت کرے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں