Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نمیرا سلیم نے خلا میں پہنچ کر تاریخ رقم کر دی

نمیرا سلیم نے خلا میں پہنچ کر تاریخ رقم کر دی ہے، نمیرا سلیم یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

ورجن گیلیکٹک کی اسپیس فلائٹ نے نمیرا سلیم کو خلاباز نمبر 019 کا نام دیا ہے، مشن میں نمیرا کے علاوہ مزید 2خلاباز اور عملے کے 3ارکان شامل ہیں

نمیرا نے خلائی پرواز کا ٹکٹ 17 برس قبل 2 لاکھ ڈالر میں خریدا تھا۔

یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے 2006 میں نمیرا سلیم کو پہلی پاکستانی خلا باز قرار دیا تھا جبکہ نمیرا سلیم 21 اپریل 2007 کو قطب شمالی اور 10جنوری 2008 کو قطب جنوبی میں پاکستان کا پرچم لہرا چکی ہیں اور 2011 میں انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

واضح  رہے کہ ورجن گیلیکٹک نے جون 2023 کے آخر میں پہلی کمرشل پرواز خلا تک لے جانے میں کامیابی حاصل کی تھی، مگر اس پرواز میں عام سیاح سوار نہیں تھے بلکہ اٹلی سے تعلق رکھنے والے ماہرین کو خلا میں لے جایا گیا تھا۔بعد ازاں اگست میں اس کمپنی نے سیاحوں کیلئے پہلی خلائی پرواز کو خلا میں روانہ کیا تھا جبکہ ستمبر میں بھی ایک پرواز سیاحوں کو خلا میں لے کر گئی۔ یہ اس کمپنی کی مجموعی طور پر چوتھی کمرشل خلائی پرواز ہوگی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں