Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کریں گے، جان اچکزئی

صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت بلوچستان نے ایک وسیع میٹنگ کا انعقاد کیا جس کا مقصد نیشنل ایکشن پلان کے ایکشن پوائنٹس پر عمل درآمد کو یقینی بنانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو دی گئی ڈیڈ لائن کو پورا کرنے کی طرف پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے ان افراد کو فارن ایکٹ کے تحت حراست میں لیا جائے گا اور بعد ازاں ملک بدر کر دیا جائے گا۔

جان اچکزئی نے یہ بھی کہا  کہ یہ مہم غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف ہے اس میں کسی مخصوص قوم کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے، ہمارے پاس تمام غیر دستاویزی تارکین وطن کی رضاکارانہ وطن واپسی کے لیے ایک محدود وقت ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان غیر قانونی امیگریشن کے مسئلے کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے  پرعزم ہے، ہمارا مقصد نیشنل ایکشن پلان کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں