Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مجرمانہ کارروائیوں میں افغان موبائل فون سمز استعمال ہونے کا انکشاف

پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سمز کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق غیر ریجسٹرڈ افغانی سمز پاکستان افغان سرحدی علاقوں میں باآسانی دستیاب ہیں، ان علاقوں میں افغان کمپنیز کے سگنلز بھی آتے ہیں جس کا دہشتگرد فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

مجرم شناخت اور نگرانی چھپانے کیلئے بھی افغان سمز کو استعمال کر رہے ہیں۔

حساس اداروں نے سرحدی علاقوں میں افغان سمز کے استعمال پر پابندی کی سفارش کرتے ہوئے تجویز دی کہ مقامی موبائل سروسز کا مضبوط انفراسٹرکچر لگایا جائے، بی ٹی تنصیب سے فون سیٹ اپ مقامی نیٹورک پر منتقل ہوں گے، صارفین کو کھلے وائی فائی تک رسائی سے قبل شناخت دینے کا پابند بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم ان غیر ملکیوں میں بہت بڑی تعداد افغان باشندوں کی ہے جو پاکستان کے طول و عرض میں مقیم ہیں۔

اقوام متحدہ کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں تقریباً 13 لاکھ افغان مہاجرین رجسٹرڈ ہیں اور مزید 8 لاکھ 80 ہزار کو قانونی حیثیت حاصل ہے، تاہم حکومت کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں 17 لاکھ افغان شہری غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔

غیر قانونی تارکین وطن کو دی گئی مہلت میں صرف 25 روز باقی رہ گئے ہیں، تاہم غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا، بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے۔

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں