پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی سے متعلق بھی بڑی خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی ایک ماہ سے زائد دنوں کے بعد گھر پہنچتے ہیں، جنہیں دیکھ کر ان کی والدہ اور گھر والے آبدیدہ ہو جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے صداقت علی عباسی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی۔
واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے درخواست پر سماعت کی، عدالت نے صداقت علی عباسی کی 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















