پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے سرپرائز اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نہ ہوتی تو ہماری سیاست نہ ہوتی اور ہم نے کبھی اداروں کے خلاف بات نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ عثمان ڈار نے انٹرویو میں پی ٹی آئی کے چند لوگوں کے نام لیے ہیں لیکن میں نے کبھی ان لوگوں کو اداروں کے خلاف بات کرتے نہیں دیکھا۔
علی محمد خان نے کہا کہ عدم ثبوت کی بنیاد پر عدالت نے میرا کیس ختم کر دیا اور میں نے جیل کی عید دیکھی، قیدیوں کے افسردہ چہرے بھی دیکھے۔ میں کہتا ہوں کوئی دشمن بھی جیل نہ جائے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو انتخابات سے باہر رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ انہوں نے کہا ان سے زیادہ اس ملک کو فوج کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی بھی مذمت کی اور تنصیبات پر حملہ کرنے والوں سے چیئرمین پی ٹی آئی نے علیحدگی اختیار کی۔
علی محمد خان نے کہا کہ شوکت ترین سیاست کے لیے کبھی ملک کا نقصان نہیں کریں گے بلکہ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے مل کر ملک کو ٹھیک کرنا چاہتا ہوں۔ کیا چیئرمین پی ٹی آئی ملک سے کبھی کوئی غداری کر سکتا ہے ؟
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کا ٹرائل ایسے چل رہا ہے جیسے وہ بہت بڑا مجرم ہو اور چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہو رہا ہے اسے انصاف کا قتل سمجھتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















