عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ آگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں سندھ اور بلوچستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سندھ اور بلوچستان کا رواں ماہ دورہ کریں گے، دورے کے دوران الیکشن کمیشن انتخابی تیاریوں کا جائزہ لے گا۔
الیکشن کمیشن کے دوروں کے دوران نگران صوبائی وزرائے اعلیٰ اور دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دوروں کے دوران الیکشن کمیشن کو دونوں صوبوں میں انتخابی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















