Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جماعت اسلامی کا مجاہدین فلسطین کی اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کی حمایت کا اعلان

جماعت اسلامی نے مجاہدین فلسطین کی اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حماس کے اسرائیل پر حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجاہد فلسطین نے اسرائیل کے خلاف جو بھرپور کارروائی کی ہے ہم اُس کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور اس کامیاب کارروائی پر فلسطین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ فلسطین عوام ایک طویل عرصہ سے آزادی کیلئے اور مسجد الاقصی کی حفاظت کیلئے  جوجدوجہد اور محنت کررہے ہیں اُس پر پوری امت مسلمہ ان کو سلام پیش کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں عالم اسلام کے تمام اسلامی ممالک سے اپیل کرتا ہواس مشکل گھڑی میں فلسطینیوں کو تنہا چھوڑنے کی بجائے ان کا بھرپور ساتھ دیں، اسرائیل کا وجود نا پاک اور ناجائز ہے انہوں نے ایک مظلوم قوم پر صدیوں سے ظلم کیا ہے، ان کی زمینوں پر قبضہ ہے ان کی مساجد کو جلایا ہے، ان کے بچوں کو قتل کیا ہے اور ان کا معاشی قتل بھی کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ فلسطین عوام حق بجانب ہے اپنی آزادی ، اپنی عزت کی خاطر نسلوں کو بچانے کی خاطر فلسطین کی آزادی کی خاطر  جدوجہد کریں، محنت کریں۔ جہاد کریں، دشمن کا مقابلہ کریں، پوری امت مسلہ اس مقدس جہاد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں