کراچی میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 5 نومبر کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں یونین کمیٹیوں کی چار جنرل نشستوں پر 36 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
جماعت اسلامی، ن لیگ، جمعیت علماء اسلام، ٹی ایل پی اور پی ٹی آئی نے بھی اپنے امیدوار میدان میں اتار دئیے ہیں۔
بڑے بلدیاتی ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 5 نومبر کو ہوگی۔
کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔
میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کراچی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے صدر ٹاؤن یوسی 13، ماڑی پور یوسی 3 اور ابراہیم حیدری کی یوسی 8 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ہیں جبکہ ڈپٹی میئر کراچی نے گڈاپ ٹاؤن کی یوسی 7 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















