Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایکسپلوزو لائسنس کی رجسٹریشن کا فیصلہ؛ نیا سسٹم متعارف

پشاور: خیبرپختونخوا میں ایکسپلوزو لائسنسز کی رجسٹریشن کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے ٹریک اینڈ ٹریس سافٹ ویئر سسٹم متعارف کرادیا ہے جس کے تحت تمام ای ایل 04 لائسنس ہولڈر 9 اکتوبر سے پہلے ٹریک اینڈ ٹریس سافٹ ویئر پر لائسنس رجسٹر کریں۔

ایکسپلوزو لائسنس ہولڈرز کو روزانہ کی بنیاد پر بارود کے استعمال کا ریکارڈ سسٹم میں اپڈیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ نے مزید کہا کہ 9 اکتوبر کے بعد غیر رجسٹرڈ لائسنسز کینسل کیے جائیں گے اور بارود کی غیر قانونی خرید وفروخت کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

31 اگست 2023 کو نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اشیائے ضروریہ پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگائے جانے کے عمل کو یقینی بنایا جائے، بارڈر کے ساتھ ساتھ، اسمگلنگ کو روکنے کیلئے اس کے آغاز کی جگہ سے لے کر اس کو راستے میں روکنے کیلئے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

انکا کہنا تھا کہ زرعی اور اشیائے ضروریہ کی سرحد پار اسمگلنگ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، غیر قانونی کام میں ملوث افراد، سہولت کاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لانا ہو گی، جوائنٹ چیک پوسٹس اور جوائنٹ پٹرولنگ پر عملدرآمد کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے۔

نگران وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ وفاقی اداروں اور صوبائی حکومت کو اس ضمن میں مل کر کام کرنا ہو گا، وفاق اور صوبے مل کر اسمگلنگ جیسے بد نما دھبے اور قومی مسئلے کا سدباب کریں گے، بارڈر کنٹرول کے نظام کو بھی مزید فعال کیا جائے اور بین الاصوبائی نقل و حمل پر بھی نظر رکھی جائے۔

انہوں نے کہا تھا کہ کے پی اور بلوچستان میں چینی اور کھاد کی ضرورت کو مدنظر رکھا جائے، ایسی حکمت عملی اپنائی جائے جس سے عام آدمی کے لئے آسانی پیدا ہو اور اسمگلنگ کا تدارک ہو، خیبر پختونخوا اور بلوچستان حکومتیں اسمگلنگ کے سدباب کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جمع کرائیں، رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔

ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم

ٹریک اینڈ ٹریس سلوشن پاکستان میں یکم جولائی 2021 سے تمباکو، سیمنٹ، شوگر اور فرٹیلائزر سیکٹرز میں متعارف کروایا گیا جس کا مقصد ٹیکس ریونیو میں اضافہ، جعلسازی کو کم کرنا اور غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کو روکنا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں