لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کی جانب سے افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ افغانستان کے متاثرہ عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زلزلے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے غم میں شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔
اس موقع پر ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے زخمیوں کی صحتیابی کے لئے بھی دعا کی۔
گزشتہ روز شمالی مغربی افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جبکہ زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کے جھٹکے ایران اور ترکمانستان میں بھی محسوس کیے گئے۔
امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبہ ہرات کا علاقہ زندہ جان تھا، ہرات میں زلزلے کے بعد 5.6 شدت کے آفٹرشاکس بھی محسوس کیے گئے۔
ہرات میں شدید زلزلے کے بعد 14 افراد ہلاک اور 78 زخمی ہوگئے جبکہ زلزلے سے متعدد عمارتیں بھی مہندم ہوگئی تھیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے سے مٹی کے تودے گرنے اور منہدم عمارتوں کے نیچے لوگوں کے پھنسنے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے اموات کی تعداد کے متعلق بتایا کہ شمال مغربی افغانستان میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 320 افراد جان سے گئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















