Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نہتے کشمیری انڈیا کے دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، مشعال ملک

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ نہتے کشمیری انڈیا کے دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشعال حسین ملک نے راولپنڈی میں موہڑہ شریف کے سالانہ عرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی خدمت کے لیے ان عظیم ہستیوں نے جدوجہد کی جن کی وجہ سے دنیا اور اسلام قائم ہے، فلسطین میں ظلم کو بند ہونا چاہیے آپس میں امن اور بھائی چارے سے رہنا چاہیے۔

مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر میں مسجدوں کو شہید کیا جا رہا ہے نہتے کشمیری انڈیا کے دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، پاکستان کا وجود میں آنا بہت بڑا معجزہ ہے، اللہ کا کرم ہے کہ ہم ایک آزاد ملک میں رہتے ہیں، اسلام میں خواتین کی عزت مقام کو اگلی نسلوں میں تقسیم کرنا ہے، عورتوں کے معاملے میں جہاں میری ضرورت ہو گی میں حاضر ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بہت مشکل وقت دیکھا ہے اور دیکھ رہے ہیں مایوسی کفر ہے، خدا کے عشق میں آپ آگے سے اگے نکلتے جاتے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق کی نگران وفاقی وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید سے آزاد کشمیر میں زیر تکمیل منصوبہ جات اور ترقیاتی فنڈز کی ریلیز کے حوالے سے ملاقات ہوئی جس میں آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارلحق نے کہا کہ آزادکشمیر اسمبلی، رٹھوعہ ہریام پل اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارلحق نے یہ بھی کہا کہ سی ٹی ڈی کا پراجیکٹ بھی اہمیت کا حامل ہے، اس کے لئے فنڈز فراہم کئے جائیں جبکہ ترقیاتی فنڈز کی ریلیز کو یقینی بنایا جائے تاکہ آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ممکن ہو سکے۔

اس موقع پر نگران وفاقی وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے کہا کہ آزاد کشمیر کے تمام منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، وفاقی حکومت آزادکشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مطلوبہ فنڈز کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں