جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مخالف قید میں ہو اور میں اس کے خلاف جلسے کروں، ایسے مزہ نہیں آتا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میری جماعت نے ملک کی تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا، وحدت کی فضا قائم کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو داخلی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے، مشکلات گزرتے وقت کے ساتھ مزید گھمبیر ہوتی چلی جا رہی ہیں، ہم نے 12 سال پہلے ہی مسائل کی نشاندہی کر دی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4 سالوں میں ملکی معیشت کی عمارت کو گرا دیا گیا، میں نے جلسوں میں کہا تھا کہ معیشت اتنی گر جائے گی کہ دوبارہ اٹھانا مشکل ہو جائے گی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے اسرائیلی، امریکی، مغربی ایجنڈے اور پاکستان میں ان کے وفاداروں کو شکست دی۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ میں جس سے جنگ لڑتا ہوں اس کے اور میرے ہاتھ کھلے ہونے چاہئیں۔ جب کمزوریوں کا ذکر کرتا ہوں تو کہا جاتا ہے الیکشن ملتوی کرانا چاہتا ہوں۔ الیکشن ملتوی کرانا نہیں چاہتا، جو یہ سمجھتا ہے وہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کروا کر دیکھ لے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















