Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعظم نے بڑا اعلان کردیا

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ فلسطین کو فوری طور پر 1967ء سے پہلے کی طرح خود مختار ریاست اور القدس کو دارالحکومت بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی صورت حال پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پنپنے والی پر تشدد صورت حال پر افسردہ ہوں، صورت حال مسئلہ فلسطین کے فوری حل کی متقاضی ہے، ہم شہریوں کی حفاظت اور دونوں اطراف سے تحمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کا امن دو ریاستی حل میں پوشیدہ ہے، مشرق وسطیٰ کا حل خودمختار ریاست فلسطین میں مخفی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کی طرف سے اسرائیل پر 5 ہزار سے زائد راکٹ حملے اور غزہ کی پٹی سے اچانک زمینی حملوں کے بعد اسرائیل نے حالتِ جنگ کا اعلان کردیا تھا۔

اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر جوابی فضائی حملے کیے اور خبردار کیا کہ حماس کو بھاری قیمت چکانا ہوگی، ہم ابھی جنگ میں ہیں اور اس جنگ کو جیتیں گے۔

اسرائیل کے فضائی حملوں کے نتیجے میں 232 فلسطینی جاں بحق اور خواتین سمیت ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے جبکہ حماس کے حملے میں 200 سے زائد اسرائیلی مارے گئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں