Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تارکین وطن کو واپس بھیجنا ریاست کی پالیسی ہے، جان اچکزئی

نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ تارکین وطن کو واپس بھیجنا ریاست پاکستان کی پالیسی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 40 سال تک افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھایا ہے، افغان باشندے جرائم میں ملوث ہیں،40 سال تک پناہ دی وہ اب احسان فراموشی کررہے ہیں، ہمسائے پاکستان میں مداخلت سے گریز کریں، ہر صورت میں ڈیڈ لائن تک واپس بھیجا جائے گا اور مجھے امید ہے کہ افغان حکومت ساتھ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ چمن بارڈر سے 500 خاندان افغان جا چکے ہیں، غیر قانونی مقیم صرف افغانی نہیں ہیں، 50 ہزار لوگ چمن کے راستے آتے جاتے ہیں ان کے پاس سفری دستاویزات نہیں ہیں، غیر قانونی تارکین وطن کی جائیدادیں ضبط کی جائیں گی، بوگس جعلی دستاویزات بنائی گئی ہیں، ڈی این اے ٹیسٹ ہوگا، تارکین وطن کوواپس بھیجنا ریاست کی پالیسی ہے۔

نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے مزید کہا کہ اے این پی کے رہنما کے بیان کی مزمت کرتا ہوں، اردو اسپکنگ اس ملک اہم جز ہیں، اردو بولنے والوں کی ملک کے لئے خدمات ہیں، اردو اسپکنگ کو تارکین وطن سے جوڑنا زیادتی ہے، اس طرح کے بیان ملک میں نفرت پھیلانے کے لئے کئے جاتے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں