Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جی ڈی اے کا وفد کل نگراں وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کرے گا

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈے اے) کا وفد کل دن نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے ملاقات کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈے اے) کا وفد نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا۔

جی ڈی اے کے وفد میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، سردار عبدالرحیم سید زین شاہ، ایاز لطیف پلیجو، عرفان اللہ مروت، حسنین مرزا اور دیگر رہنما شامل ہوں گے۔

 سردار عبدالرحیم نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات میں شفاف انتخابات کرانے کے لیے سندھ میں نیب زدہ اور پیپلزپارٹی کے جیالے افسران کو ہٹانے اور وزیر اعلیٰ ہاؤس میں موجود سابق وزیراعلیٰ اور سسٹم کے افسران کو ہٹانے سمیت اہم معاملات پر بات چیت کی جائے گی-

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں خصوصاً سانگھڑ اور خیرپور اضلاع کی حلقہ بندی اور نشستیں کم کرنے پر بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے، وفد یہ مطالبہ بھی کرے گا کے الیکشن منعقد ہونے تک بلدیاتی کاوئنسلوں کو معطل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں جی ڈی اے کا وفد نگران وزیراعلیٰ کے سامنے یہ بھی مطالبہ رکھے گا کہ سندھ میں عام انتخابات کو شفاف بنانے اور زرداری مافیا کے اثر انداز ہونے کو ختم کرنے کے لیے الیکشن کے انعقاد تک  دوسرے صوبوں سے افسران سندھ میں مقرر کیے جائیں، مہنگائی بجلی کی لوڈشیڈنگ کسانوں کو درپیش مسائل پر توجہ دلائیں گے۔

سردار عبدالرحیم نے کہا کہ ملاقات میں سندھ میں ڈاکوؤں کی یلغار، اغواء برائے تاوان کی وارداتوں، اقلیتی برادری کو درپیش مسائل، کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سمیت دیگر اہم مسائل اُٹھائیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں