ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر اس شہر میں قائم امن کو برقرار رکھیں گے۔
ترجمان ایم کیو ایم کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال کا اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ معاشی و سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
ٹیلیفونک رابطے کے دوران شاہی سید نے افغان مہاجرین کی واپسی کو اردو بولنے والوں سے جوڑنے کو نامناسب عمل قرار دیا۔
شاہی سید نے کہا کہ اگر پاکستان پر کسی کا حق ہے تو سب سے پہلے پاکستان بنانے والے ہندوستان سے آئے مہاجروں کا ہے، کراچی میں بسنے والے مہاجروں کے ٹیکس کا اس ملک کے بجٹ بہت بڑا حصہ ہے۔
شاہی سید نے مزید کہا کہ کراچی میں بسنے والے اردو اسپیکنگ بانیانِ پاکستان کی اولادیں ہیں، ہم سب مل کر اس شہر میں ایک بار پھر لسانی آگ نہیں لگنے دیں گے۔
ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے حقیقت پسندانہ موقف اختیار کرنے پر شاہی سید کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم سب مل کر اس شہر میں قائم امن کو برقرار رکھیں گے اور نفرتوں کے بجائے محبتیں بانٹیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















