پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں نے پارٹی چھوڑ کر ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حافظ آباد سے بڑا سیاسی دھڑا ہزاروں کارکنوں کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گیا ہے۔
پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے والے 3 سابق ایم پی ایز اور ایک سابق تحصیل ناظم ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں۔
سابق ایم پی اے انصار بھٹی، سابق ایم پی اے احسن انصر بھٹی اور سابق ایم پی اے نگہت انتصار بھٹی نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی۔
اس کے علاوہ تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈرعون انتصار بھٹی نے بھی سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات کی اور اس موقع پر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
دوسری جانب اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں پیپلزپار ٹی آزاد کشمیر کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران اُس وقت ڈرامائی موڑ آیا جب پی ٹی آئی کے رہنما کھڑے ہوئے اور انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین، سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب اور فیصل ممتاز راٹھور سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
انہوں نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کا ویلیکم کیا اور کہا اس سے آزاد کشمیر میں پی پی مضبوط ہو گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















