Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کا کہنا ہے کہ شہری لائسنس سروسز کے لئے صرف شناختی کارڈ کے ذریعے کسی بھی لائسنسنگ سینٹر پر تشریف لائیں، پاکستان کا ہر شہری پنجاب کے کسی بھی خدمت مرکز سے لائسنسنگ سروسز حاصل کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو فریش، ڈوپلیکیٹ، رینیول، انٹر نیشنل لائسنس سمیت دیگر تمام سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا خود اعتماد ڈرائیونگ کی پہچان ہے، بغیر لائسنس گاڑی و موٹر سائیکل چلانا قانوناً جرم ہے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے مزید کہا کہ شہری فراہم کردہ لائسنسنگ سروسز سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں، میرٹ اور عزت دارانہ طریقہ سے لائسنس کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں