Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کا اہم اعلان

عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندی پر اعتراضات جمع کرانے کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

ہدایت نامے میں کہا گیا کہ درخواست دہندہ متعلقہ انتخابی حلقے کا ووٹر ہونا ضروری ہے، اعتراضات سیکرٹری الیکشن کمیشن کے نام ہوں گے جبکہ اعتراضات پر درخواست گزار کے دستخط خط ہونا لازمی ہے۔

جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق اعتراضات درخواست گزار خود یا اس کی طرف سے تحریری طور پر مقرر کردہ نمائندہ جمع کروا سکتا ہے، درخواست دہندہ اپنا اعتراض مکمل ضلع کے حلقہ جات کے لیے دے گا جبکہ کوریئر سروسز، فیکس یا ای میل کے ذریعے بھیجا گیا اعتراض قابلِ قبول نہیں ہوگا۔

ہدایت نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ درخواست اعتراضات کی 8 عدد کاپیاں بمائے نقشہ جات جن پر واضح طور ضلع کے تمام موجودہ انتظامی اور ریوینیو یونٹ ہوں، تجویز شدہ حلقہ جات کی آبادی کی اعداد و شمار ہونا ضروری ہیں۔

 اعتراضات 27 اکتوبر تک دفتری اوقات کے دوران صبح اٹھ بجے سے شام چار بجے تک الیکشن کمیشن سیکٹریٹ اسلام آباد میں جمع کروایا جا سکتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں