پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر سلیم گل خان نے ساتھیوں سمیت پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر سلیم گل خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور طور پر مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، ضلعی صدارت سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔
سلیم گل خان نے کہا کہ عمران خان کو اس کے نااہل مشیروں نے اس مقام پر پہنچایا، پی ٹی آئی میں عہدیداران اور ورکرز کی کوئی اہمیت نہ تھی۔
سابق پی ٹی آئی کے ضلعی صدر میانوالی سلیم گل خان نے کہا کہ آئندہ کی حکمت عملی ساتھیوں کی مشاورت سے طے کروں گا،9 مئی واقعہ میں کارکنان کی ذہن سازی کی گئی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















