نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران جرائم رپورٹ پر شدید برہم ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر سے 100 موٹرسائیکل چوری اور 18 چھینی گئی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہی 5 گاڑیاں چوری، 3 قتل اور 17 زخمی بھی ہوئے ہیں۔
جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ جرائم کی اس بھیانک صورتحال سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پولیس کی کرائم کنٹرول پر توجہ ہی نہیں ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے 24 گھنٹوں کے کرائم رپورٹ پر آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پولیس نے کتنے اسٹریٹ کرمنلز پکڑے اور کتنی پیٹرولنگ کی؟ رپورٹ دی جائے، جو ایس ایچ اوز سمیت پولیس افسران کرائم کنٹرول نہیں کر پا رہے انکو گھر بھیجیں، شہر کو اچھے پولیس افسران کی ضرورت ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















