Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی قوم شہداء کی قربانیوں کی مقروض ہے، سرفراز بگٹی

نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ پاکستانی قوم شہداء کی قربانیوں کی مقروض ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے ژوب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران میجر علی رضا اور حوالدار نثار احمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، میجر علی رضا اور حوالدار نثار احمد نے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

سرفراز احمد بگٹی نے یہ بھی کہا کہ وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستانی قوم شہداء کی قربانیوں کی مقروض ہے۔

نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے 5دہشت گردوں کو جنہم واصل کیا، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، دہشت گردی کاجڑ سے خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات ملی تھیں جس پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

 کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران آپریشن کی قیادت کرنے والے سرگودھا کے 31 سالہ میجر سید علی رضا شاہ اور وہاڑی کے 38 سالہ حوالدار نثار احمد بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز اپنے بہادر جوانوں کی مقروض ہیں اور ان کی جرات و شجاعت پر فخر کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز مادر وطن کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں