مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کا مجوزہ پلان سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کل یا پرسوں لندن سے سعودی عرب روانہ ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف سعودی عرب سے 14 اکتوبر کو دبئی روانہ ہوں گے، نوازشریف کا دبئی سے چائنہ اور قطر جانے کا بھی امکان ہے۔
ن لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو دبئی سے لاہور کے لئے روانہ ہوں گے، نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کے لئے 19 اکتوبر کو لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف 21 اکتوبر شام 7 بجے لاہور پہنچیں گے، نوازشریف حفاظتی ضمانت ملنے پر لاہور ائیر پورٹ سے سیدھا مینار پاکستان پہنچیں گے اور نوازشریف کے استقبال کے لئے ملک بھر سے قافلے 4 بجے تک لاہور مینار پاکستان پہنچیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















